ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لوک سبھا انتخابات سے قبل بزرگ رہنماؤں پر امت شاہ کا بڑا اعلان

لوک سبھا انتخابات سے قبل بزرگ رہنماؤں پر امت شاہ کا بڑا اعلان

Mon, 04 Feb 2019 00:53:21    S.O. News Service

نئی دہلی:3 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے قومی صدر امت شاہ نے لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے بڑا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی میں 75سال سے زائد عمر کے جولیڈران ہیں ان کو کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔اتوار کو دہلی میں ’بھارت کے من کی بات‘مہم کا آغاز کرتے ہوئے امت شاہ نے مودی حکومت کے دور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو بیان کرتے ہوئے یہ بات کہی۔دراصل اس مہم کے ذریعے بی جے پی کے کارکنان ملک میں 7ہزار بوکس رکھیں گے اور تقریبا10کروڑ خاندانوں سے رائے طلب کی جائے گی۔ان خاندانوں سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس قسم کا ہندوستان چاہتے ہیں اور پھر ان کی رائے انتخابی قرارداد کے خط میں شامل ہوں گے۔دہلی میں اتوار کو اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے امت شاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی اندرونی جمہوریت کی تعریف کی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر عمردراز رہنماؤں پر بھی بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں کو جو 75سال کی عمر سے تجاوز کرچکے ہیں انہیں کسی بھی قسم کا کام کرنے کی ذمہ داری نہیں دی جائے گی،تاہم جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا اس طرح کے لیڈران کو آئندہ انتخابات میں مقابلہ کرنے کی اجازت ہوگی یانہیں؟، اس کا واضح جواب نہیں دیا اور بحث کئے جانے کی بات کی۔بھارتیہ جنتا پارٹی میں اس وقت لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، شانتا کمار، کریا منڈا، لیلا دھر واگھیلا اور پربھات سنگھ چوہان سمیت کئی ایسے ایم پی ہیں، جو فی الحال لوک سبھا رکن ہیں اور ان کی عمر 75سے تجاوز کر چکی ہے۔ایسے میں اگر پارٹی 75سال سے زیادہ عمر والے رہنماؤں کے انتخاب لڑنے سے متعلق کوئی فیصلہ لیتی ہے تو اس فہرست میں یہ نام بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔


Share: